29 جون، 2017، 12:20 PM

نواز شریف بد نیت انسان/ اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں

نواز شریف بد نیت انسان/ اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے مل کر پی پی حکومت کے خلاف سازش کی، نواز شریف بدنیت انسان ہیں، جو اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے مل کر پی پی حکومت کے خلاف سازش کی، نواز شریف بدنیت انسان ہیں، جو اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چھوٹے صوبوں کو 18ویں ترمیم کے ذریعے حقوق دیئے، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہماری نیت صاف ہے۔ 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی کارکن مایوس نہ ہوں مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے، جن کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا ہے ان کو آگے لایا جائے گا۔ ان کی شکایت دور کی جائیں گی۔ آصف زرداری نے نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی نیت خراب ہے اس نے سابق چیف جسٹس کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کی جو کچھ اس نے بویا اس اب کاٹ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت کو پاکستان کے بجائے آل سعود کو بچانے کی بہت زیادہ فکر لاحق ہے۔

News ID 1873519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha